ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد کے بعد مسقط اور ماسکو جائیں گے

دورے کا بنیادی مقصد دوطرفہ مشاورت، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے، ایرانی میڈیا

               
April 24, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران/اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں جاری کشیدگی اور امریکا و اسرائیل کے ساتھ تنازع کے تناظر میں اہم سفارتی دوروں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق، وزیر خارجہ آج شام سے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کا دورہ شروع کریں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ ان ممالک کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ موجودہ جنگی صورتحال اور اس کے علاقائی امن پر اثرات سے آگاہ کریں گے۔

اس دورے کا بنیادی مقصد دوطرفہ مشاورت، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال اور امریکا و اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کرنا ہے۔

سفارتی مبصرین کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے۔