باقر قالیباف مذاکراتی ٹیم کی قیادت سے مستعفی؟

               
April 24, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران:ایران کے باہر سے آپریٹ کرنے والے میڈیا پلیٹ فارم ایران انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ایرانی ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

میڈیا ادارے کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی ایرانی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ایران کے باہر سے آپریٹ کرنے والے میڈیا پلیٹ فارم ایران انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ایرانی ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی جمعہ کی شام اپنے علاقائی دورے کا آغاز کر رہے ہیں، جس میں ان کی پہلی منزل اسلام آباد ہے۔