ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد کیلیے روانہ

ان کا طیارہ آئندہ دو گھنٹوں کے اندر وفاقی دارالحکومت کے نواح میں واقع نور خان ایئربیس پر لینڈ کرے گا۔

               
April 26, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی عمان کے دارالحکومت مسقط کا دورہ مکمل کرنے کے بعد دوبارہ پاکستان کیلیے روانہ ہو گئے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ ماسکو روانگی سے قبل ایک بار پھر اسلام آباد میں قیام کریں گے تاکہ جاری امن مذاکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت کو حتمی شکل دی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق عباس عراقچی کا نجی طیارہ ‘معراج’ تہران سے اڑان بھر چکا ہے اور توقع ہے کہ وہ آئندہ دو گھنٹوں کے اندر وفاقی دارالحکومت کے نواح میں واقع نور خان ایئربیس پر لینڈ کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی وفد کا وہ حصہ جو پہلے دور کے مذاکرات کے بعد تہران واپس چلا گیا تھا، آج رات دوبارہ اسلام آباد میں وزیر خارجہ کو جوائن کرے گا۔ یہ وفد جنگ کے خاتمے اور علاقائی کشیدگی میں کمی سے متعلق حساس امور پر ایرانی قیادت سے خصوصی ہدایات حاصل کرنے کے لیے تہران گیا تھا۔