فائرنگ کے دوران صدر ٹرمپ مکمل طور پر بے خوف رہے ، ترجمان وائٹ ہاؤس
حملہ آور نے صدر کو قتل اور ٹرمپ انتظامیہ کے زیادہ سے زیادہ اعلیٰ عہدیداروں کو مارنے کی کوشش کی۔
April 26, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
واشنگٹن:وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ جو ایک تفریحی شام سمجھی جا رہی تھی اسے ’ایک بیمار ذہن والے شخص‘ نے ہائی جیک کر لیا، اس نے صدر کو قتل کرنے اور ٹرمپ انتظامیہ کے زیادہ سے زیادہ اعلیٰ عہدیداروں کو مارنے کی کوشش کی۔
ایکس پر ایک بیان میں لیویٹ کا کہنا تھا کہ وہ صدر کے ساتھ بیک اسٹیج پر تھیں جب ہمیں سیکرٹ سروس کی طرف سے فوری طور پر وہاں سے لیجایا گیا۔ لیویٹ کا کہنا تھا کہ صدر اس وقت بالکل بے خوف تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی تشدد کا ختم کرنے کی ضرورت ہے اور ہم سب کو محفوظ رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ۔