ایرانی اگر بات کرنا چاہتے ہیں تو فون کر لیں ، ٹرمپ کی پیش کش
ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو گی اور ہم فتح حاصل کریں گے، فاکس نیوز کو انٹرویو
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو گی اور ہم فتح حاصل کریں گے۔
فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ (ایران) بات کرنا چاہتے ہیں، تو وہ ہمارے پاس آ سکتے ہیں یا ہمیں کال کر سکتے ہیں۔ آپ کو معلوم ہے کہ ٹیلی فون موجود ہے اور ہمارے پاس بہترین اور محفوظ لائنیں دستیاب ہیں۔
انہوں نے ایرانی قیادت کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں سے ہم ابھی ڈیل کر رہے ہیں، ان میں سے کچھ بہت سمجھدار ہیں اور کچھ نہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ ایران دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا۔
واشنگٹن ڈی سی کے ہوٹل میں فائرنگ کے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کل ایک اُداس شام تھی لیکن وہ اور خاتون اول ٹھیک ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مبینہ مسلح شخص کے دل میں نفرت تھی اور وہ اینٹی کرائسٹ تھا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں سیکیورٹی مسائل سے بچنے کے لیے وائٹ ہاؤس کے بال روم کی ضرورت ہو گی۔
برطانوی بادشاہ کنگ چارلس کے دورے کے حوالے سے صدر کا کہنا تھا کہ وہ شیڈول کے مطابق امریکہ آ رہے ہیں۔