اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس آج ہوگا۔شرح سود پر بڑا فیصلہ متوقع

پالیسی ریٹ کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے یا رد و بدل پر غور کیا جائےگا

               
April 27, 2026 · کامرس

ملکی معیشت کی سمت کے تعین کے لیے اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں شرح سود سمیت کلیدی معاشی فیصلوں کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے یا اس میں رد و بدل پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں مہنگائی کی موجودہ صورتحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے معاشی پالیسی کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری کے رجحانات اور مجموعی معاشی استحکام پر اثرانداز ہوں گے، جبکہ شرح سود کے حوالے سے حتمی اعلان بھی متوقع ہے۔