ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے نئی تجویز سامنے آگئی
جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک مؤخر کرنے کی پیشکش بھی شامل ہے
امریکی میڈیا ادارے ایکسئوس نے ایک امریکی اہلکار اور معاملے سے آگاہ دو ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے واشنگٹن کو ایک نئی تجویز دی ہے، جس کا مقصد آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور جنگ کے خاتمے پر معاہدہ کرنا ہے، جبکہ جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک مؤخر کرنے کی پیشکش بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے یہ تجویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے پیش کی ہے۔
تاہم کہا گیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدہ طے پا جاتا ہے اور ایرانی بندرگاہوں پر امریکی پابندی ختم ہو جاتی ہے تو اس سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے کوئی مؤثر ذریعہ باقی نہیں رہے گا، جس کے ذریعے تہران کو افزودہ یورینیم کے ذخائر ترک کرنے اور کم از کم ایک دہائی تک یورینیم افزودگی معطل کرنے پر آمادہ کیا جا سکے۔