روسی قیادت سے جنگی صورتحال پر اہم مشاورت کروں گا۔عراقچی

دونوں ممالک کے درمیان یہ مشاورت، خطے کی صورتحال کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے

               
April 27, 2026 · بام دنیا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ روسی اعلیٰ حکام، بشمول صدر پیوٹن سے ملاقاتیں کریں گے۔
ایرانی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ ایران اور روس کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر قریبی مشاورت کو جاری رکھنے کے لیے ہے۔
ان کے مطابق آج روسی صدر سے ملاقات جنگی صورتحال میں پیش رفت پر تبادلہ خیال اور تازہ ترین حالات کا جائزہ لینے کا ایک اہم موقع ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ مشاورت اور رابطہ خطے کی صورتحال کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔