سعودی عرب میں حج فیلڈ پلان پر عمل درآمد شروع

منصوبے کے لیے مختلف سرکاری اداروں کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے۔ سعودی حکام

               
April 27, 2026 · بام دنیا

سعودی عرب کی وزارتِ ماحولیات، پانی و زراعت کی مکہ شاخ نے حج آپریشنل پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق برانچ کے ڈائریکٹر جنرل ولید الدغیس نے گزشتہ روز بیان میں بتایا کہ اس منصوبے کے لیے مختلف سرکاری اداروں کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے تاکہ کارکردگی، حفاظت اور پائیداری کے معیارات کے مطابق حجاج کو اعلیٰ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تیاریوں میں ماضی کے چیلنجز کا اندازہ لگانا، آپریشنل فریم ورک کو اپ ڈیٹ کرنا اور ایک جامع رسک رجسٹر تیار کرنا شامل ہے۔

عمل درآمد کا دورانیہ6 جون تک جاری رہے گا اور اس میں مکہ مکرمہ، مقدس مقامات اور جدہ گورنری میں امدادی مقامات بشمول آپریشن سینٹرز، ذبح خانے، بازار اور عارضی پناہ گاہیں شامل ہیں۔