بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی رہائی کیلئے حکومت کوششش کررہی ہے۔ گورنر نہال ہاشمی
پاکستانی صومالی بحری قزاقوں کےقبضےمیں ہیں لیکن وہ لاوارث نہیں ہے۔ نہال ہاشمی
گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانی عملے کی رہائی کے لیے کوششش کررہی ہے۔اس حوالے سے تمام ادارے الرٹ اور رابطے میں ہیں۔ہم کوشش کررہے ہیں ان ہرغمال افراد کو رہا کراکے جلد وطن واپس لایا جائے۔
پیر کو گورنر ہاوس میں صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں کے اغواء ہونے والے پاکستانی ملازمین کے اہلخانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صومالیہ میں بحری قزاقوں کی قید میں پھنسے افراد کے اہلخانہ گورنرہاؤس آئےہیں۔ میرے علم میں یہ بات آئی ہے بحری قزاقوں نے جہاز کو اغواء کرلیا ہے،
گورنر سندھ نے کہا کہ ان لوگوں نےپاکستانیوں کو بھی یرغمال بنالیا ہے۔پاکستانی صومالی بحری قزاقوں کےقبضےمیں ہیں لیکن وہ لاوارث نہیں ہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ حکومت پاکستان ان کے اہلخانہ کی دیکھ بحال کرے گی میری وزیر بحری امور سے بات ہوئی ہیں۔ سیکرٹری خارجہ سےبھی بات ہوئی ہے۔ ہماری ایمبیسی ان سےمکمل رابطے میں ہےان کو اختیار دے دیا ہے۔ وہ رہائی ہے اقدامات کریں۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی تنظیموں سے رابطہ کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر خاموشی نہیں کام کیاجارہاہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ بحری قزاقوں کے قبضے میں پاکستانیوں نے اہل خانہ سے رابطہ کیا ہے ۔بحری قزاقی کا معاملہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔کیونکہ جہاز کا مالک بھی صومالین ہے اور جہاز تیل لکر صومالیہ ہی جارہا تھا۔صومالیہ کی صورت حال اچھی نہیں ہے۔
یرغمالی افراد کے اہلخانہ میں موجود خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ. میری آخری بات جمعے کے دن ہوئی تھی۔وہ لوگ بہت تکلیف میں ہے کھانے کو بھی کچھ نہیں۔ بحری قزاقوں کے پاس جدید اسلحہ بھی موجود ہے ۔ہم گورنر ہاؤس آئے ہیں انہوں نے ہمیں امید دلائی ہے۔جب تک ہمارے پیارے وطن واپس نہیں آجاتے چین نہیں آتاہے۔