اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا

شرح سود 10 اعشاریہ 50 فیصد سے بڑھ کر 11 اعشاریہ 50 فیصد ہو گئی۔

               
April 27, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس کے مطابق  شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا۔

مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹ اضافہ کیا جس کے بعد شرح سود 10 اعشاریہ 50 فیصد سے بڑھ کر 11 اعشاریہ 50 فیصد ہو گئی ہے۔

مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، شرح سود 10.50 فیصد سے بڑھا کر 11.50 فیصد کر دی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مارکیٹ میں روپے کی گردش کو کم کرنا اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر کو قابو میں لانا ہے۔

ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور افراطِ زر کی بلند شرح کو روکنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی ناگزیر تھی۔ درآمدات کے بڑھتے ہوئے حجم اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا گیا تاکہ طلب میں کمی لائی جا سکے۔

عالمی سطح پر خام تیل اور دیگر اجناس کی قیمتوں میں استحکام نہ ہونے کے باعث مقامی قیمتوں پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنا مقصود ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے فیصلے کا براہ راست اثر مہنگائی پر بھی پڑے گا کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر روزمرہ ضروریات کی چیزوں پر پڑتا ہے۔