کابل : نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل
قتل ہونے والوں میں گھر کے سربراہ، ان کی اہلیہ،2 بیٹوں اورایک بیٹے کی دلہن شامل
April 27, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
کابل:افغانستان کے صوبہ لوگر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کر دیا۔
صوبائی حکومت کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے پیر کی صبح صوبائی دارالحکومت پل عالم کے نواحی علاقے میں ایک گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی اور گھر کے سربراہ، ان کی اہلیہ،2 بیٹوں اورایک بیٹے کی دلہن کو قتل کر دیا۔