لاہور : گودام میں آگ لگنے سے 3 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق

۔آتشزدگی کی زد میں آ کر 3 بچے جن میں 6 سالہ علیزہ، 4 سالہ علی احمد اور 2 سالہ فضا بری طرح جھلس گئے جو ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

               
April 27, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں گودام میں آگ لگنے سے 3 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دلخراش واقعہ گجرپورہ کے علاقہ چائنہ اسکیم میں پیش آیا جہاں کباڑ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو تیزی سے پھیل گئی۔آتشزدگی کی زد میں آ کر 3 بچے جن میں 6 سالہ علیزہ، 4 سالہ علی احمد اور 2 سالہ فضا بری طرح جھلس گئے جو ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، تاحال ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی۔