سرگودھا: گھریلو تنازع پر فائرنگ، 3 خواتین جاں بحق

سوتیلے چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی، بھابھی اور نوکرانی کو قتل کیا۔

               
April 27, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سرگودھا میں تھانہ میانی کی حدود میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

تھانہ میانی پولیس کے مطابق سوتیلے چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی، بھابھی اور نوکرانی کو قتل کیا۔

میلووال میں تہرے قتل کا واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا، جہاں ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر کے بھتیجی، بھابھی اور نوکرانی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

ترجمان سرگودھا پولیس کے مطابق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔