سندھ میں ڈرون اڑانے پر پابندی میں 60 روز کی توسیع
خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
April 28, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا
کراچی: صوبہ سندھ میں ڈرون اڑانے پر پابندی میں 60 روز کی توسیع کردی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی میں 60 روز کی توسیع کی گئی ہے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندی سے سیکیورٹی ادارے مستثنی ہیں، صوبے بھر میں ڈرون اڑانے پر 27 فروری سے پابندی عائد ہے۔