صدر ٹرمپ ایران کی نئی تجاویز سے خوش نہیں۔ امریکی عہدیدار
ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں کوئی واضح مؤقف شامل نہیں کیا گیا
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ایران کی جانب سے پیش کی گئی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں، کیونکہ ان میں ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں کوئی واضح مؤقف شامل نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایران نے اپنی تجاویز پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچائی ہیں، جن میں ابتدائی طور پر جنگ بندی اور بعد ازاں مستقل جنگ بندی کی ضمانت دینے کی بات کی گئی ہے۔
ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کی پیشکش بھی کی ہے، تاہم اسے امریکی ناکہ بندی کے خاتمے سے مشروط قرار دیا ہے۔
ایرانی مؤقف میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کے بعد ہی جوہری پروگرام پر باضابطہ بات چیت ممکن ہوگی، جبکہ امریکا کو پُرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی کے ایران کے حق کو بھی تسلیم کرنا ہوگا۔