برطانوی بادشاہ چارلس سوم وائٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ صدر ٹرمپ سے ملاقات
بادشاہ چارلس امریکہ میں مکمل محفوظ ہوں گے، شاہ چارلس کا آنا بہت اچھی بات ہے۔ٹرمپ
April 28, 2026 · بام دنیا
برطانوی شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا وائٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانوی بادشاہ چارلس امریکہ میں مکمل محفوظ ہوں گے، شاہ چارلس کا آنا بہت اچھی بات ہے۔
برطانوی شاہ چارلس 4 روزہ دورے پر امریکہ پہنچے ہیں، وہ امریکہ کے قیام کی ڈھائی سوویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
شاہ چارلس دورہ امریکا میں امریکی کانگریس سے خطاب کریں گے اور نائن الیون کی یادگار کا دورہ بھی کریں گے۔ اس سے قبل برطانوی شاہی جوڑے کا خصوصی طیارہ واشنگٹن کے قریب جوائنٹ بیس اینڈریوز پر اترا جہاں اعلیٰ امریکی حکام نے شہزادہ چارلس کا استقبال کیا۔