روس کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات۔عراقچی نے اسٹریٹجک شراکت داری قرار دیدیا

خوشی ہے کہ روس کے ساتھ “اعلیٰ ترین سطح پر” بات چیت کا موقع ملا

               
April 28, 2026 · بام دنیا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روس کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات کو سراہتے ہوئے اسے “اسٹریٹجک شراکت داری” قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطہ اس وقت بڑی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے، اور انہیں خوشی ہے کہ روس کے ساتھ “اعلیٰ ترین سطح پر” بات چیت کا موقع ملا۔
عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ حالیہ واقعات نے ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی اور مضبوطی کو واضح کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے دونوں ممالک کے تعلقات مزید آگے بڑھ رہے ہیں، ایران باہمی یکجہتی کا شکر گزار ہے اور سفارت کاری کے لیے روس کی حمایت کا خیرمقدم کرتا ہے۔