انڈونیشیا میں ہولناک ٹرین حادثے میں 14 جاں بحق۔ 81 زخمی

بیکاسی کے علاقے میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ریسکیو کا کام جاری

               
April 28, 2026 · بام دنیا

انڈونیشیا میں جکارتہ کے قریب ایک ہولناک ٹرین حادثے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں۔
منگل کے روز حکام نے تصدیق کی کہ اس سانحے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو چکی ہے جبکہ 81 افراد زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
یہ افسوسناک حادثہ پیر کی رات بیکاسی کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بردار ٹرین اور ایک طویل فاصلے تک سفر کرنے والی ٹرین آپس میں ٹکرا گئیں۔

انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو ادارے کے سربراہ محمد سیافی نے صبح سویرے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں کو شدید نقصان زدہ ڈبوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے نہایت احتیاط سے کام کرنا پڑ رہا ہے۔