عمران خان اڈیالہ جیل سے پمز منتقل۔ آنکھوں کا آپریشن مکمل

بانی پی ٹی آئی کو چوتھا انٹرا وٹریئل انجیکشن لگایا گیا۔حالت تسلی بخش قرار

               
April 28, 2026 · قومی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آنکھوں کے علاج کے سلسلے میں اڈیالہ جیل سے پمز منتقل کیا گیا، جہاں انہیں چوتھا انٹرا وٹریئل انجیکشن لگایا گیا۔
ذرائع کے مطابق 74 سالہ عمران خان کو 28 اپریل کو فالو اَپ معائنے کے لیے ہسپتال لایا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں نے معائنہ کرنے کے بعد ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا۔ او سی ٹی ٹیسٹ میں بھی بہتری کے آثار سامنے آئے۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کی رضامندی سے تمام طبی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آپریشن تھیٹر میں ماہر سرجنز کی نگرانی میں انجیکشن دیا گیا۔
بیان کے مطابق یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر مکمل کیا گیا اور دورانِ علاج عمران خان کی حالت مستحکم رہی۔ علاج مکمل ہونے کے بعد انہیں ضروری ہدایات اور فالو اَپ پلان کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔