آبنائے ہرمز کی بندش سے ایشیا پیسفک خطہ زیادہ متاثرہے۔ آسٹریلیا

سپلائی چینز کی بدولت آسٹریلیا کو جاپان سے ایندھن کی درآمد میں مدد ملی ہے۔

               
April 28, 2026 · بام دنیا

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش کے باعث توانائی کی سپلائی میں رکاوٹوں کی وجہ سے ایشیا پیسفک خطہ غیر معمولی طور پر زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے یہ بات ٹوکیو کے دورے کے دوران اپنے جاپانی ہم منصب توشی میتسو سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور جاپان کے درمیان قریبی سپلائی چینز کی بدولت آسٹریلیا کو جاپان سے ایندھن کی درآمد میں مدد ملی ہے۔
پینی وونگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات عالمی بحرانوں کے دوران مزید اہم ہو رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز کی مؤثر بندش کے بعد مشترکہ حکمت عملی اور خطے پر اس کے غیر متناسب اثرات کے حوالے سے تعاون جاری رکھنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا کے تقریباً پانچواں حصہ تیل عام طور پر آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے، اور اس کی بندش سے وہ ایشیائی ممالک زیادہ متاثر ہوئے ہیں جو اپنی توانائی کی زیادہ تر سپلائی اسی اہم آبی راستے پر انحصار کرتے ہیں۔