خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں طلب

خطے کی تازہ ترین صورتحال، سکیورٹی چیلنجز اوراقتصادی تعاون کے امور پر غور کیا جائے گا

               
April 28, 2026 · بام دنیا

خلیج تعاون کونسل آج جدہ میں ایک غیر معمولی سربراہی اجلاس منعقد کرے گی۔
کویت کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق کویت کے ولی عہد بھی اس اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، سکیورٹی چیلنجز اور اقتصادی تعاون کے امور پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق رکن ممالک خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور توانائی کی ترسیل کو لاحق خطرات کے تناظر میں مشترکہ حکمتِ عملی پر بھی مشاورت کریں گے۔