ٹرمپ کی سابق اتحادی کی ایران جنگ پر تنقید
مستقبل میں والدین اپنے بچوں کو بتائیں گے کہ ٹرمپ کی ایران جنگ کے باعث کھیت تباہ ہوئے
امریکی سیاستدان مارجرین ٹیلر گرین، جو ماضی میں ٹرمپ کی اتحادی رہ چکی ہیں، نے ایران کے خلاف جنگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے منفی اثرات امریکی کسانوں پر پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مستقبل میں والدین اپنے بچوں کو بتائیں گے کہ ٹرمپ کی ایران جنگ کے باعث کھیت تباہ ہوئے کیونکہ کسان کھاد خریدنے کے متحمل نہیں رہے اور کاشتکاری کے اخراجات بہت زیادہ ہو گئے۔
یہ بیان انہوں نے”امریکن فارم بیورو فیڈریشن”کے ایک سروے کے ردعمل میں دیا، جس کے مطابق تقریباً 70 فیصد امریکی کسان اپنی ضرورت کے مطابق کھاد خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے اور اخراجات کم کرنے کے لیے فصلوں کا رقبہ گھٹانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
سابق رکن کانگریس نے ایک معروف ریپبلکن سینیٹر لینڈسے گراہم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عالمی امن کے بجائے وہ جنگ کی حمایت کر رہے ہیں۔