بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری مالی بحران کا شکار، ایئر لائنز کا آپریشنز بند کرنے کا انتباہ

جنگی حالات کی وجہ سے فضائی حدود کی بندش نے طویل مسافتی پروازوں کے اخراجات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔فیڈریشن آف انڈین ایئر لائنز

               
April 28, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارت کی تین بڑی فضائی کمپنیوں ایئر انڈیا، انڈیگو، اور اسپائس جیٹ نے حکومت کو مطلع کیا ہے کہ ملک کی ایوی ایشن انڈسٹری شدید مالی بحران کے باعث بندش کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ ان تینوں کمپنیوں کا بھارتی ہوا بازی کی مارکیٹ میں 95 فیصد حصہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق جاری جنگ اور تنگہ ہارمز کی ممکنہ بندش نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ بھارت، جو دنیا کی پانچویں بڑی ایوی ایشن مارکیٹ ہے، اس صورتحال سے براہِ راست متاثر ہو رہی ہے۔ایندھن (ATF) کے اخراجات ایئر لائنز کے کل آپریٹنگ اخراجات کا 40 فیصد بنتے ہیں۔

جنگی حالات کی وجہ سے فضائی حدود کی بندش نے طویل مسافتی پروازوں کے اخراجات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ ایندھن کی قیمتوں اور فضائی راستوں کی تبدیلی نے ایئر لائنز کے لیے پروازیں جاری رکھنا ناممکن بنا دیا ہے۔

فیڈریشن آف انڈین ایئر لائنز نے وزارتِ شہری ہوا بازی سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے  ایوی ایشن ٹربائن فیول کی قیمتوں کا ازسرِنو تعین کیا جائے۔ فیول پرائسنگ میکانزم کو مقامی اور بین الاقوامی دونوں طرح کے آپریشنز کے لیے یکساں طور پر نافذ کیا جائے۔