بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی ۔
فائل فوٹو
راولپنڈی: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروادی گئی۔
اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی، جو 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔