ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جنوبی لبنان میں سولر پینلز تباہ کرنے پر اسرائیل پر تنقید
واقعہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی ایک بدترین مثال ہے۔
April 29, 2026 · بام دنیا
اینسٹی انٹر نیشنل نے نے جنوبی لبنان میں اسرائیل کی جانب سے سولر پینلز کی تباہی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی ایک بدترین مثال ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں تنظیم کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم کے طور پر تحقیقات کے لیے پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم اب تک اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان میں شہری املاک کی غیر قانونی تباہی فوری طور پر بند کرے۔