ایران تنازع کے باعث پاناما کینال میں جہازوں کی آمدورفت میں اضافہ

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد عالمی تجارت کے راستے تبدیل، فیسوں میں اضافہ

               
April 29, 2026 · بام دنیا

پاناما کینالز اتھارٹی کے مالیاتی سربراہ وکٹر ویال نے کہا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک بحر اوقیانوس اور بحرالکاہل کو ملانے والی اس اہم آبی گزرگاہ سے تقریباً 300 اضافی جہاز گزرے ہیں۔
آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ممکنہ بندش کے بعد عالمی تجارتی جہازوں نے متبادل راستے اختیار کیے ہیں، جس کے نتیجے میں کئی جہاز پاناما کینال کا رخ کر رہے ہیں تاکہ ایران کے ساحلی راستوں سے بچا جا سکے۔
وکٹر ویال نے ایک اجلاس میں کہا کہ توقع ہے یہ رجحان اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں استحکام نہیں آ جاتا۔
رپورٹس کے مطابق پاناما کینال سے گزرنے کی اوسط لاگت جہاز کے سائز کے لحاظ سے 3 لاکھ سے 4 لاکھ امریکی ڈالر تک ہے، جبکہ بعض جہازوں کو فوری گزرنے کے لیے اضافی فیس کے طور پر 4 لاکھ 25 ہزار ڈالر تک ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔