برطانیہ اور امریکہ کا رشتہ انمول اور ابدی ہے۔کنگ چارلس
کنگ چارلس سوم نے کہا کہ تشدد کا یہ عمل کبھی کامیاب نہیں ہوگا،
April 29, 2026 · بام دنیا
برطانیہ کے کنگ چارلس نے کہا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ کا رشتہ انمول اور ابدی ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔
امریکی گانگریس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور امریکا کی بطور قوم تقدیر آپس میں جڑی ہوئی ہے۔
وائٹ ہاؤس پریس ڈنر حملے کی مذمت کرتے ہوئے برطانوی کنگ چارلس سوم نے کہا کہ تشدد کا یہ عمل کبھی کامیاب نہیں ہوگا، جمہوری ممالک اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے متحد رہیں گے۔
اپنے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ اور امریکا میں اتحاد آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے، جمہوری ممالک اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے متحد رہیں گے۔