امریکہ کی جانب سے ایرانی جہازوں کے قبضے پر ایران کا اقوام متحدہ سے احتجاج
اس نوعیت کی کارروائیاں غیر قانونی دباؤ، بین الاقوامی تجارت میں مداخلت ہے۔ ایرانی سفیر
ایران نے امریکہ کی جانب سے ایرانی جہازوں کی ضبطی پر اقوام متحدہ میں باقاعدہ احتجاج جمع کرا دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے انتوینیو گوتریس اور سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں امریکی اقدامات کو “بحری قزاقی” قرار دیتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایرانوی نے کہا کہ اس نوعیت کی کارروائیاں غیر قانونی دباؤ، بین الاقوامی تجارت میں مداخلت اور املاک کے غیر قانونی قبضے کے مترادف ہیں۔
دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمنیا نے کہا ہے کہ اگرچہ امریکہ کے ساتھ جنگ بندی ہو چکی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کشیدگی ختم ہو گئی ہے۔
ان کے مطابق ایرانی افواج اپنی تیاریوں کو دوبارہ منظم کر رہی ہیں اور ممکنہ اہداف کی فہرستیں بھی اپ ڈیٹ کی جا رہی ہیں، جس سے خطے میں صورتحال اب بھی حساس بنی ہوئی ہے۔