ایران میں سبسڈی کے ساتھ ادھار خریداری اسکیم متعارف

حالیہ ہفتوں میں ایران میں متعدد اشیا کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں۔

               
April 29, 2026 · بام دنیا

ایرانی میڈیا کے مطابق حکومت کی منظوری کے بعد ایک نئی اسکیم متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کے تحت شہری سبسڈی کی ضمانت پر اشیا اُدھار خرید سکیں گے۔

اس اسکیم کے تحت ہر خاندان کے لیے سبسڈی کی حد مقرر ہوگی اور وہ ہر دو ماہ بعد اسی حد تک بنیادی ضرورت کی چیزیں دکانوں سے اُدھار لے سکیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے لیے درکار کریڈٹ نجی کمپنیوں کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔

حالیہ ہفتوں میں ایران میں متعدد اشیا کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں۔

تہران سے شائع ہونے والے روزنامہ دنیائے اقتصاد نے حال ہی میں 2026 میں مہنگائی کے حوالے سے تین منظرنامے پیش کیے ہیں۔

اخبار کے مطابق اگر امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہو جاتا ہے تو بھی ’سب سے خوش کن‘ منظر نامہ یہ ہو گا کہ مہنگائی کی شرح 49 فیصد رہے گی۔