مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں۔ 14 فلسطینی گرفتار

شمال میں واقع عطارہ اور عین سینیہ چیک پوسٹس کو گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا

               
April 29, 2026 · بام دنیا

اسرایلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں علی الصبح کارروائیاں کرتے ہوئے 14 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ فلسطینی خبر رساں ادارے وفا نیوز ایجنسی کے مطابق مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے گئے اور متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

کفر قدوم میں فوجیوں نے تین بھائیوں اور ان کے ایک بیٹے کو گرفتار کیا، جبکہ اکتابا میں گھروں پر چھاپوں کے دوران دو افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں ایک سابق قیدی بھی شامل ہے۔ اسی طرح بیت عمار میں مختلف محلوں میں کارروائی کرتے ہوئے آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اس کے علاوہ شمالی مغربی کنارے میں نقل و حرکت پر بھی سخت پابندیاں عائد کر دی گئیں۔ رام اللہ کے شمال میں واقع عطارہ اور عین سینیہ چیک پوسٹس کو گاڑیوں کے لیے بند کر دیا گیا، جہاں فوجیوں نے مقامی افراد پر آنسو گیس بھی فائر کیے۔
ان پابندیوں کے باعث سڑکوں پر سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، جبکہ اور دیر جرار کے داخلی و خارجی راستے بھی مکمل طور پر بند کر دیے گئے۔