غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کیلیے گلوبل صمود فلوٹیلا یونان کے ساحل کے قریب پہنچ گیا

فلوٹیلا میں ڈاکٹرز، صحافی، سماجی کارکن اور مختلف یورپی ممالک سے رضاکار شریک ہیں ، عرب میڈیا

               
April 29, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

ایتھنز: غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے گلوبل صمود فلوٹیلا یونان کے ساحل کے قریب پہنچ گیا۔ 

غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق فلوٹیلا میں ڈاکٹرز، صحافی، سماجی کارکن اور مختلف یورپی ممالک سے رضاکار شریک ہیں۔

منتظمین کے مطابق یہ اقدام غزہ میں امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے خلاف عالمی دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے۔

گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق جہاز اٹلی، اسپین اور فرانس کی بندرگاہوں سے روانہ ہوئے۔ ترکیہ اور یونان کی بندرگاہوں سے آنے والی کشتیوں کا ایک گروپ بھی گلوبل صمودفلوٹیلا میں شامل ہوگا۔

یاد رہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا نے ستمبر 2025 میں بھی قافلے غزہ پہنچانے کی کوشش کی تھی۔