ٹرمپ نے ایران کا امن منصوبہ مسترد کر دیا ، امریکی میڈیا کا دعویٰ
جب تک تہران ایک نئے ایٹمی معاہدے پر اتفاق نہیں کرتا، ایرانی بندرگاہوں کی فوجی ناکہ بندی ختم نہیں کی جائے گی، ، تڑمپ کی گفتگو
فائل فوٹو
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کردہ حالیہ امن تجویز کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جب تک تہران ایک نئے ایٹمی معاہدے پر اتفاق نہیں کرتا، ایرانی بندرگاہوں کی فوجی ناکہ بندی ختم نہیں کی جائے گی۔
امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ Axios سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے سخت لہجہ اختیار کیا۔ انہوں نے کہا یہ ناکہ بندی بمباری سے کہیں زیادہ موثر ثابت ہو رہی ہے۔ وہ (ایران) ایک بھرے ہوئے جانور کی طرح گھٹن محسوس کر رہے ہیں اور اب ان کے حالات مزید خراب ہونے والے ہیں۔ ہم انہیں کسی صورت ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
وائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کسی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کریں گے جس میں ایٹمی پروگرام کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا ہو۔