ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پر پابندی کا فیصلہ

نئے گیس کنکشن پر پابندی گھریلو اور کمرشل صارفین دونوں پر ہوگی۔

               
April 30, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزارت پٹرولیم نے ملک بھر میں نئے گیس کنکشنز پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق نئے گیس کنکشن پر پابندی گھریلو اور کمرشل صارفین دونوں پر ہوگی۔

خیال رہے کہ حکومت نے چند ماہ قبل ہی گیس کے نئے کنکشن پر عائد پابندی ختم کی تھی۔حکام کے مطابق گیس کی کمی کے باعث ملک بھر میں پہلے ہی گیس صارفین کو محدود وقت کے لیے گیس دی جا رہی ہے۔

سینئر جنرل مینجر سوئی ناردرن عمران یوسف کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی سپلائی رکنے سے عارضی طور پر نئے کنکشن روکے گئے ہیں، تاہم گیس سپلائی بہتر ہوتے ہی کنکشنز لگانے کا عمل فوری شروع کردیا جائے گا۔