اسلام آباد ہائیکورٹ نے کانسٹیٹیوشن ون بلڈنگ کی لیز منسوخی کے خلاف درخواست خارج کردی

سی ڈی اے نے کانسٹیٹیوشن ون بلڈنگ کی لیز منسوخ کر دی تھی

               
  May 1, 2026 · قومی

اسلام آبادہائی کورٹ نے کانسٹیٹیوشن ون بلڈنگ کی لیز منسوخی کے خلاف دائر درخواست کو خارج کرتے ہوئے اپارٹمنٹ مالکان کی درخواستیں بھی نمٹا دیں۔
عدالت نے بی این پی کمپنی کی جانب سے دائر درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کیا، جس میں لیز منسوخی کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا
جبکہ عدالت نے قرار دیا کہ درخواست مسترد کرنے کی وجوہات پر مبنی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سی ڈی اے نے کانسٹیٹیوشن ون بلڈنگ کی لیز منسوخ کر دی تھی، جس کے خلاف بی این پی کمپنی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔