امریکہ کو دھمکی آمیز پالیسی ترک کرنا ہوگی۔ عراقچی

خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مثبت طرزِ عمل ضروری ہے۔ایرانی وزیر خارجہ

               
  May 2, 2026 · بام دنیا

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنا دھمکی آمیز لہجہ اور توسیع پسندانہ رویہ تبدیل کرنا ہوگا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مثبت طرزِ عمل ضروری ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے متعلقہ فریقین تک پہنچائی ہیں۔
انہوں نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ، جن میں سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، عراق اور آذر بائیجان شامل ہیں، سے ٹیلیفونک رابطوں میں واضح کیا کہ ایران سفارت کاری کا راستہ کھلا رکھنے کا خواہاں ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جاری سفارتی عمل میں پاکستان کو باضابطہ ثالث کا کردار حاصل ہے، اور اگر مذاکرات کے انعقاد کا کوئی حتمی فیصلہ کیا گیا تو اس سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔