جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اسرائیلی فوج پر حملے
اسرائیلی فوجیوں پر ایک خودکش ڈرون کے ذریعے بھی حملہ کیا گیا۔ حزب اللہ
اسرائیل نے اس میزائل حملے کی ذمے داری حزب اللہ پرعائد کردی، فائل فوٹو
حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیل کی فوجی فورسز پر متعدد حملے کیے۔
تنظیم کے بیان کے مطابق حملوں میں جنوبی لبنان کے کئی سرحدی قصبوں میں اسرائیلی فوجیوں اور فوجی گاڑیوں کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں بنت جبیل کے علاقے میں “موسیٰ عباس کمپلیکس” کے قریب توپ خانے سے شیلنگ اور حولا گاؤں میں فوجیوں پر گولہ باری شامل ہے۔
حزب اللہ نے بتایا کہ بیادا کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں پر ایک خودکش ڈرون کے ذریعے بھی حملہ کیا گیا، جبکہ اسی نوعیت کے دیگر اہداف پر بھی بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
تنظیم کے مطابق “مناسب ہتھیاروں” کے ذریعے عدشیت القصیـر میں بھی ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ کارروائیوں کے دوران بیادا میں فوجیوں اور گاڑیوں کے ایک گروہ پر خودکش ڈرونز کے ذریعے منظم حملہ کیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ مختلف فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، جن میں طیّبہ کے علاقے میں ایک فوجی ہمر گاڑی اور رشاف میں ایک مرکاوا ٹینک شامل ہے، جنہیں ڈائیونگ خودکش ڈرونز کے ذریعے ہٹ کیا گیا۔