وفاقی وزیر داخلہ کی اسلام آباد میں جاری تبلیغی اجتماع گاہ آمد
منتظمین کو پولیس لائنز میں خصوصی لیکچر کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ محسن نقوی
May 2, 2026 · قومی
اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری ہے، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جامعہ ابوالقاسم تبلیغی مرکز کا دورہ کیا۔
مرکز آمد پر رائیونڈ اور پنڈی کے اکابرین نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔
محسن نقوی نے اجتماع ملتوی کرنے پر منتظمین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تبلیغی اجتماع کے مثبت کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ منتظمین کو پولیس لائنز میں خصوصی لیکچر کے لیے مدعو کیا جائے گا۔