پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری

ریہرسل کا عمل بھی جاری ہے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

               
  May 2, 2026 · اسپورٹس

پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز کے درمیان اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے بتایا کہ تقریب کے لیے اسٹیج کی تیاری مکمل کی جا رہی ہیں جبکہ ریہرسل کا عمل بھی جاری ہے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے شائقین سے درخواست کی کہ وہ فائنل کے روز شام ساڑھے چھ بجے تک سٹیڈیم پہنچ جائیں تاکہ میچ سے قبل ہونے والی رنگا رنگ تقریب سےلطف اندوز ہو سکیں۔

سلمان نصیر نے کراچی میں ہونے والے کوالیفائر میچ میں شائقین کے جوش و خروش کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے سٹیڈیم نہ آنے کی روایت کو بدل دیا،یہاں تک کہ ایک موقع پر رش زیادہ ہونے کے باعث گیٹ بند کرنا پڑے۔ انہوں نےبتایا کہ پی ایس ایل11 جیتنے والی ٹیم کے شہر میں ٹرافی ٹور کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔