20روز کے بعد سے 48 بحری جہازوں کا رخ موڑا گیا۔ سینٹکام
خلیج فارس اور بحیرۂ عمان میں واقع ایران کی تمام بندرگاہیں اور ساحلی علاقے شامل ہیں۔
May 3, 2026 · بام دنیا
امریکی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے بتایا ہے کہ گذشتہ 20 دنوں میں بحری ناکہ بندی کے آغاز کے بعد سے 48 بحری جہازوں کا رخ موڑا جا چکا ہے۔
امریکی بحری ناکہ بندی میں خلیج فارس اور بحیرۂ عمان میں واقع ایران کی تمام بندرگاہیں اور ساحلی علاقے شامل ہیں۔
اس کے نتیجے میں ایرانی بندرگاہوں میں بحری جہازوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے، اور ایرانی تجارت سے متعلق کسی بھی بحری نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیا ہے۔
کوئی بھی جہاز جو کسی بھی طور پر ایران سے منسلک ہو، یا ایرانی سامان لے جا رہا ہو یا لانے والا ہو، اسے روکا جائے گا اور اس کی تلاشی لی جائے گی۔