کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات
May 3, 2026 · قومی
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، درجہ حرارت 46 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان محسوس کیا جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ اس وقت مطلع مکمل صاف اور ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے، مغرب کی سمت سے 12کلومیٹر فی گھنٹا رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہی متوقع ہے جبکہ شہر میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔