مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے۔ نوازشریف کی وزیراعظم کو ہدایت
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا
وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں ن لیگ کے صدر نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے وزیراعظم کو ہدایت کی ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نےصدرن لیگ نوازشریف سےملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا،وزیراعظم نےبین الاقوامی صورتحال سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔
دوران ملاقات صدر ن لیگ نوازشریف نےکہا وفاق اور پنجاب ایسی پالیسیاں اپنائےکہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے،ہمیں عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنا ہے۔
نواز شریف نے غریب آدمی کی مشکلات کم کرنے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی صورتحال اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی۔نواز شریف نے معاشی و سفارتی محاذ پر کامیابیوں اور مریم نواز کی پنجاب میں کارکردگی کو سراہا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔