مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے، رضا امیری مقدم

ایران اپنے مؤقف اور مطالبات میں شفاف ہے، امریکا سنجیدہ ہے تو رویہ بدلنا ہوگا، انٹرویو

               
  May 3, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اپنے مؤقف اور مطالبات میں شفاف ہے، امریکا سنجیدہ ہے تو رویہ بدلنا ہوگا، ایران قومی مفادات اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے نیا مذاکراتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچا دیا گیا ہے، موجودہ عمل میں پاکستان مرکزی ثالث ہے اور اس کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بدستور ثالث ہے، اس میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عالمی برادری ایران کا واضح اور منطقی مؤقف دیکھ رہی ہے، امریکا کا رویہ غیرمستحکم ہے۔

یران کے سفیر نے کہا کہ ایران سفارتکاری کے راستے پر قائم ہے مگر پیشرفت کا دارومدار امریکا پر ہے، امریکا کو جارحانہ رویہ ترک کر کے ایران کے حقوق کا احترام کرنا ہوگا۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی روابط میں اضافہ جاری ہے، میرجاوہ، تفتان اور گبد ریمدان بارڈر کراسنگ پاک ایران تجارت کے لیے اہم ہیں۔