کراچی پورٹ پر تیل بردار جہاز کی آمد۔ 8 کروڑ لیٹر ڈیزل پہنچ گیا

کویت سے آنے والا جہاز آبنائے ہرمز عبور کر کے تین دن میں کراچی پہنچا

               
  May 4, 2026 · قومی

پاکستان کے لیے توانائی سپلائی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں کویت سے آنے والا تیل بردار جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا، جو تقریباً 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر آیا ہے۔

کے پی ٹی ذرائع کے مطابق خیرپور جہاز چند روز قبل آبنائے ہرمز سے گزرا تھا اور خلیج عمان میں داخل ہونے کے بعد آج کراچی پہنچا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے خصوصی اجازت دی گئی تھی، جس کے بعد اس نے محفوظ طریقے سے اپنا سفر مکمل کیا۔

اس سے قبل بھی شالامار جہاز سمیت دیگر آئل ٹینکرز متحدہ عرب امارات سے خام تیل لے کر کراچی پہنچ چکے ہیں، جس کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں بہتری اور استحکام کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔