پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 4000 پوائنٹس بڑھ گیا

سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں دلچسپی کا رجحان دیکھا گیا

               
  May 4, 2026 · کامرس

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں سوموار کے روز تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے اور مارکیٹ انڈیکس میں اب 4090 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 167090 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں دلچسپی کا رجحان دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس میں ملسلس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں گزشتہ ہفتے مندی کا ریکارڈ رجحان دیکھا گیا تھا اور ہفتے کے آخری روز انڈیکس 2830 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا تھا جس کی وجہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اور اس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ تھا۔