جنوبی ایران کی بندرگاہ میں متعدد تجارتی جہازوں میں آگ لگ گئی

فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

               
  May 5, 2026 · بام دنیا

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی بندرگاہ دیر کی ایک ڈاک پر کئی تجارتی جہازوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

دیر پورٹ فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ماجد عمرانی نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک مہر نیوز ایجنسی کو بتایا کہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ حکام کے مطابق صورتحال سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے پر تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔