پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان۔100 انڈیکس 994 پوائنٹس تک گرگیا
کاروباری دن کے دوران فروخت کا دباؤ زیادہ رہا جس کےباعث مارکیٹ نیچے کی جانب رہی۔
May 5, 2026 · کامرس
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوسرے روز نمایاں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے ہوا۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 994 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 62 ہزار 954 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
کاروباری دن کے دوران فروخت کا دباؤ زیادہ رہا جس کے باعث مارکیٹ نیچے کی جانب رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 948 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔