آبنائے ہرمز میں امریکی اثر و رسوخ کم ہوگا۔ ایرانی اسپیکرقالیباف
بخوبی جانتے ہیں کہ موجودہ صورتحال کا برقرار رہنا امریکہ کے لیے ناقابلِ برداشت ہے
فائل فوٹو
ایران کے پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور بحری ناکہ بندی کے ذریعے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
قالیباف نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کی ایک نئی صورتحال تشکیل پا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم بخوبی جانتے ہیں کہ موجودہ صورتحال کا برقرار رہنا امریکہ کے لیے ناقابلِ برداشت ہے، جبکہ ہم نے ابھی آغاز بھی نہیں کیا۔
امریکہ نے 13 اپریل سے ایرانی بندرگاہوں اور جہاز رانی پر بحری ناکہ بندی عائد کر رکھی ہے۔
پیر کے روز امریکی صدر ٹرمپ نے “پروجیکٹ فریڈم” کا اعلان کیا، جس کے تحت امریکی بحریہ کے جہاز آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو محفوظ گزر فراہم کریں گے، جو اس اہم آبی گزرگاہ پر ایران کے مؤثر کنٹرول کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔