اماراتی صدارتی مشیر کا عالمی یکجہتی کے پیغامات کا خیرمقدم
اظہارِ یکجہتی،ایرانی حملے کی مذمت کے پیغامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انورقرقاش
May 5, 2026 · بام دنیا
متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انورقرقاش نے مبینہ ایرانی حملے کے بعد دنیا بھر سے موصول ہونے والے یکجہتی کے پیغامات کو سراہا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ “خلیجی، عرب اور عالمی برادری کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ایرانی حملے کی مذمت کے پیغامات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔”
ان کا کہنا تھا کہ یہ مؤقف اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ایران جارح فریق ہے، جو خلیج عرب میں بحران کو بڑھانے اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن رہا ہے۔