پاکستان سمیت کئی ممالک کی درخواست۔ ٹرمپ نے ہرمز آپریشن روک دیا

ایران کے ساتھ ممکنہ حتمی معاہدے میں پیش رفت کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے۔

               
  May 6, 2026 · بام دنیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں جاری امریکی فوجی آپریشن “پروجیکٹ فریڈم” کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ آپریشن امریکی بحریہ کی جانب سے اس مقصد کے تحت شروع کیا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک کی درخواستوں، ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں میں کامیابی، اور ایران کے ساتھ ممکنہ حتمی معاہدے میں پیش رفت کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں بتایا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان باہمی اتفاق کے بعد اس آپریشن کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور سفارتی عمل کو آگے بڑھانا ہے۔